17 مارچ، 2024، 12:21 PM

نائجیر نے امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر منسوخ کردیا

نائجیر نے امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر منسوخ کردیا

ملک کی نگران کونسل نے امریکہ کے ساتھ 2012 میں ہونے والے دفاعی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر منسوخ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ افریقہ میں امریکی رسوائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ نائجیر نے امریکہ کے ساتھ دفاعی تعلقات میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے 12 سالہ دفاعی معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی اعلی سطحی وفد کے تین روزہ دورے کے بعد نائجیر کی نگران کونسل نے واشنگٹن کے ساتھ 2012 میں ہونے والا دفاعی معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم کردیا ہے۔

روسیا الیوم نے مزید کہا ہے کہ نگران کونسل نے اس اقدام کو ملکی دفاع اور حفاظت کو یقینی بنانے کی طرف اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نائجیر میں امریکی افواج کی موجودگی غیر قانونی اور ملکی مفادات کے خلاف ہے۔

کونسل کے ترجمان آمادہ عبدالرحمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے قومی مفادات کی خاطر ملک میں امریکی افواج کی موجودگی کے بارے میں ہونے والا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔

News ID 1922636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha